سوال :ہونٹ پھٹنے کی وجہ سے روزہ کی حالت میں اس پر ویسلین لگایا جاسکتا ہے یا نہیں ۔
محمدعاطف اعظم گڑھ ۔
جواب
ہونٹ پھٹنے کے مرض میں روزہ کی حالت میں ویلسین یا کوئی دوسری کریم ہونٹ کے بیرونی حصہ پر لگانے میں کوئی حرج نہیں ، البتہ یہ خیال رہے کہ اس کے اجزاء منہ کے اندر نہ جائیں، اور اگر منہ کے اندر جانے کا اندیشہ ہو تو مکروہ ہے، اور حلق سے نیچے اترنے کی صورت میں روزہ فاسد ہوجائے گا۔ کیونکہ منہ کے ذریعے کسی چیز کے اندر داخل ہوں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور مسامات کے ذریعے داخل ہونے سے نہیں ٹوٹتا ہے ۔چنانچہ فتاویٰ ہندیہ میں ہے :
جسم کے مسامات کے ذریعے تیل داخل ہوجانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے ۔
وما يدخل من مسام البدن من الدهن لا يفطر ( الهندية 203/1)