سوال:
نزلہ اور زکام ہونے کی صورت میں روزہ کی حالت میں وکس لگانے یا اسے سونگھنے کی اجازت ہے ۔

حافظ نسیم احمد غازی پور۔

جواب:
ناک کے اوپر یا اس کے بانسہ کے اندر وکس یا بام لگانے کی وجہ سے روزہ فاسد نہیں ہوتا ہے کیونکہ بعینہ وہ دوا اور اس کے ذرات ناک کے راستے سے دماغ یا سینہ تک نہیں پہنچتے ہیں بلکہ مسامات کے ذریعے اس کے اثرات پہنچتے ہیں ۔اور یہ ایسے ہی ہے جیسے کہ کوئی سرپر تیل لگائے اور اس کا اثر حلق میں محسوس ہو (1)
نیز کسی چیز کے سونگھنے کی وجہ سے بھی روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور اسی بنیاد پر خوشبو سونگھنے کی وجہ سے روزہ کو فاسد قرار نہیں دیا جاتا ہےکیونکہ اس کے ذرات اندر نہیں پہونچتے اور اس کے برخلاف عود وغیرہ سلگا کر سونگھنے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے کیونکہ خوشبو کے ساتھ دھواں بھی اندر داخل ہوجاتا ہے( 2)

(1)ولو دهن راسه او اعضاءه فتشرب فيه انه لا يضره لأنه وصل إليه الأثر لا عينه (البدائع224/2)
(2)ولا يتوهم أنه كشم الورد والمسك لوضوح الفرق بين هواء تطيب بريح المسك و شبهه وبين جوهر دخان وصل الى جوفه بفعله (رد المحتار 366/3)

ولی اللہ مجید قاسمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے