سلسله(1)

 

وصیت اور وراثت سے متعلق نئے مسائل

 

مفتی ولی اللہ مجید قاسمی ۔

انوار العلوم فتح پور تال نرجا ضلع مئو.

wmqasmi@gmail.com-mob.n. 9451924242

 

 

1- آڈیو اور ویڈیو کےذریعہ وصیت کا ثبوت :

 

اگر وصیت کرنے والے کے وارثوں نے اس کی موت کے بعد کسی طرح کی وصیت سے انکار کردیا تو اس کے ثبوت کے لیے گواہوں کی ضرورت ہوگی مثلا جس کے لیے وصیت کی گئی ہے اگر وہ اس پر وصیت کرنے والے کی دستخط شدہ تحریر پیش کر دے لیکن اس کے ورثہ اس کا انکار کرتے ہیں تو محض تحریر کی بنیاد پہ وصیت ثابت نہیں ہوگی۔ ایسے ہی اگر وہ وصیت کرنے والے کی ریکارڈ کردہ آواز یا ویڈیو پیش کر دیں جس کے ذریعے وصیت کے سلسلے میں اس کی آواز سنی جا سکتی ہے یا وصیت کرتے ہوئے اسے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے تو اس کا بھی اعتبار نہیں کیا جائے گا ؛کیونکہ جس طرح سے تحریر کی نقل اتاری جا سکتی ہے اسی طرح سے آواز کی بھی نقل اتاری جا سکتی ہے اور فرضی ویڈیو پیش کیا جا سکتا ہے. نیز اسے سیاق و سباق سے کاٹ کر غلط مفہوم پہنایا جا سکتا ہے بلکہ اگر اس میں کسی طرح کی چال بازی اور جعل سازی نہ ہو تب بھی اس کا اعتبار نہیں ہوگا جب تک کہ ورثہ اعتراف نہ کریں اور ان کے انکار کی صورت میں آڈیو اور ویڈیو کی موجودگی میں بھی اس کے ثبوت کے لیے گواہ پیش کرنا ضروری ہوگا اور گواہ پیش نہ کرنے کی صورت میں مدعی کے مطالبے پر وارثوں سے قسم کھانے کے لیے کہا جائے گا۔(1)

 

(1)لا يحل لاحد ان يشهد على اقرار احد بسماع صوته من وراء حجاب لانه يحتمل ان يشبه الصوت صوت الاخر ويمكن ان يكون القائل غير ذلك الشخص ( درر الحكام 306/4)

لا يعمل بالخط والخاتم فقط اما اذا كان سالما من شبهه التزوير والتصنيع فيكون معمولا به اي يكون مدارا للحكم ولا يحتاج للاثبات بوجه اخر( درر الحكام426/4)

"والطريق فيما يرجع إلى حقوق العباد المحضة عبارة عن الدعوى والحجة: وهي إما ‌البينة أو الإقرار أو اليمين أو ‌النكول عنه أو القسامة أو علم القاضي بما يريد أن يحكم به أو القرائن الواضحة التي تصير الأمر في حيز المقطوع به.”( رد المحتار ۔كتاب القضاء،ج:5

،ص:354،ط:سعيد)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے