بقیۃ السلف حضرت مولانا مفتی عبد اللہ صاحب معروفی ،استاذ تخصص فی الحدیث دار العلوم دیوبند لکھتے ہیں:
حامداومصلیا ومسلما وبعد۔
آج مورخہ 24 ربیع الثانی 1445 ھ مطابق 9 نومبر 2023 ء بندہ کی حاضری مدرسہ انوار العلوم فتح پور تال نرجا میں ہوئی،
حضرت مولانا قاری ولی اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند قاری محبوب اللہ صاحب اور ان کے نواسے مولانا محمد سالم عزیز ندوی صاحب کی نظامت میں یہ مدرسہ رواں دواں ہے ۔
یہ گاؤں مصلح الامت حضرت مولانا وصی اللہ فتح پوری رحمۃ اللہ علیہ  کے وطن ہونے کی حیثیت  سے معروف و مشہور ہے ،            الحمدللہ اس مدرسے میں درجات حفظ و ناظرہ کے ذریعے قرآن کریم کی بھی اچھی خدمت ہوتی ہے نیز درجات عربی بھی قائم ہیں، خاص طور سے تکمیل افتاء کا شعبہ جو حضرت مولانا مفتی ولی اللہ مجید قاسمی صاحب کے ذریعے قائم ہوا ،ماشاءاللہ اس کی کار گزاری بھی قابل ستائش و تحسین ہے، بندہ نے شعبہ کے نصاب‌ اور طریقہ کار کا معائنہ کیا اور طلبہ کی علمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، ماشاءاللہ اطمینان بخش انداز مںں کام ہو رہا ہے اللہ تعالی مدرسے کو مزید ترقیات سے مالا مال فرمائے اور شرور و فتن سے محفوظ رکھے۔ بندہ اہل خیر حضرات سے اس ادارے کی جانب خصوصی توجہ دینے کی اپیل کرتا ہے۔فقط
عبداللہ معروفی غفرلہ
خادم تدریس دارالعلوم دیوبند
24-4-1445ھ

باسمہ تعالیٰ شانہ۔

حامدًا و مصلیاً و مسلماً و بعد ۔
آج بندہ راقم الحروف عبد اللہ معروفی کی حاضری جامعہ انوارالعلوم فتح پور تال نرجا،مئو یوپی میں ہوئی ،اس سے پیشتر بھی اس مدرسہ میں حاضری ہو چکی ہے ،اس مرتبہ کی حاضری میں ایک نئے شعبہ تخصص فی الحدیث کا اضافہ دیکھنے کو ملا ، ماشاءاللہ درجات پرائمری ،حفظ و ناظرہ کےعلاوہ درجہ عربی سوم تک کی تعلیم معیاری انداز سے یہاں دی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ تکمیل افتاء کاشعبہ بہت ہی اچھے معیار پر چل رہاہے ،اور شعبہ تخصص فی الحدیث جو اس سال ہی جاری ہوا ہے بندہ نے اس سے وابستہ طلبہ کے کاموں کا جائزہ لیا،طریقہ کار اور نصاب تعلیم کے متعلق گفتگوہوئی ،الحمدللہ سب کچھ قابل اطمینان اور مفید نظر آیا ۔
اس مدرسہ کے ناظم محترم جناب قاری محبوب اللہ صاحب زید مجدہ ابن حضرت قاری ولی اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ اور نائب ناظم مولانا محمد سالم صاحب ندوی ہیں،اور تعلیمی امور کی تمامتر ذمہ داری محترم جناب مولانا مفتی ولی اللہ مجید صاحب قاسمی سنبھال رہے ہیں ،بندہ کی معلومات اور جائزہ کے مطابق اس ادارہ کے ذریعہ بہت اہم تعلیمی و تربیتی خدمت انجام دی جارہی ہے،اللہ پاک اس کی مقبولیت میں روز بروز ترقی مرحمت فرمائے ۔اور اس کے فیض کو عام وتام فرمائے ،بندہ جملہ برادران اسلام سے اس ادارہ کی جانب خصوصی توجہ مبذول کرنے کی سفارش کرتاہے ،خاص طور سے علاقہ کے مسلمانوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس ادارہ کو غنیمت سمجھ کر اس سے خوب استفادہ کی کوشش فرمائیں ۔فقط
والسلام
عبداللہ معروفی
27/جمادی الاول 1447ھ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے