لباس اور زینت سے متعلق نئے مسائل:
مفتی ولی اللہ مجید قاسمی ۔
انوار العلوم فتح پور تال نرجا ضلع مئو.
4-مصنوعی ریشمی کپڑے:
اج کل مارکیٹ میں بعض ایسے کپڑے بھی دستیاب ہیں جو اپنی چمک اور نرمی میں بالکل ریشم کی طرح معلوم ہوتے ہیں لیکن حقیقت کے اعتبار سے وہ ریشم نہیں ہوتے ہیں اور ظاہر ہے کہ شریعت نے مردوں کے لیے طبعی ریشمی کپڑے کو حرام قرار دیا ہے نہ کہ مصنوعی ریشمی کپڑے کو ؛اس لیے وہ حرمت کے دائرے میں داخل نہیں ہے اور اسے پہننا جائز ہے؛ کیونکہ تمام چیزیں اپنی اصل کے اعتبار سے جائز ہوتی ہیں اور حرام اسی وقت قرار دی جاتی ہیں جبکہ حرمت کی کوئی دلیل موجود ہو.