نماز کی فضیلت

حافظ حسّان مجید فتح پوری (اعدادیہ)

متعلم مدرسہ انوار العلوم فتح پور تال نرجا ضلع مئو

اسلام میں عبادتوں میں سب سے افضل "نماز” ہے

نماز شِعارِ اسلام ہے

نماز تمام عبادات میں ایک خاص إمتیاز رکھتی ہے

نماز مؤمن کی پہچان ہے

نماز مؤمنوں کی ریڑھ کی ہڈّی ہے

نماز دین کا ستون ہے

نماز مؤمن کی معراج ہے

نماز مسلمان اور کافر کے درمیان حدِّ فاصل ہے

اسلام میں پانچ چیزیں فرض ہیں اس میں

سب سے اہم نماز ہے

نماز کا ترک کرنا کافرانہ عمل ہے

اور نماز کا پڑھنا مؤمنانہ عمل ہے

نماز کے دنیوی فائدے:

نماز کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اسلام کو شان و شوکت ملتی ہے

نماز پڑھنے سے اسلام میں اتّحاد پیدا ہوتا ہے

نماز پڑھنے سے جسم کی ورزش ہوتی ہے

نماز پڑھنے سے گھر پُرنور ہوتا ہے

نماز پڑھنے سے بندہ کے کاموں میں برکت ہوتی ہے

پہلے زمانہ کے لوگ نماز کے پابند تھے اسی لیے انھیں اللہ کی طرف سے فتح و نصرت نصیب ہوتی تھی

 نماز پڑھنے سے بندہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور اللہ سے دنیا ہی میں قریب ہوجاتا ہے نماز پڑھنے سے بوڑھے لوگ بھی صحت مند رہتے ہیں اور وہ جگہ جہاں خون سرایت نہیں کرتا جیسے دماغ اور رخسار نمازی کا خون اس جگہ سرایت کر جاتا ہے

نماز کا ثواب:

نماز کا سب سے بڑا ثواب یہ ہے کہ جو لوگ نماز کے پابند ہیں وہ جنت الفردوس کے وارث ہونگے دوسرا یہ کہ انھیں دنیا میں فائدہ ملتا ہی رہے گا لیکن آخرت میں ان کا مرتبہ بلند رہے گا وہ دنیوی فائدے سے کروڑوں گنا زیادہ رہے گا ایک حدیث میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بندہ روزانہ دن میں پانچ مرتبہ نماز پڑھ لے تو اسکے پچھلے سارے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں نماز سے اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے

نماز سے قبر میں روشنی ہوتی ہے نماز سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت عطا ہوتی ہے نماز پڑھنے سے بندہ گناہوں سے دور رہتا ہے

نماز چھوڑنے کا گناہ :۔

نماز کا چھڑنا اسلام کے نزدیک سب سے بڑا گناہ ہے کئی حدیثوں میں منقول ہپے کہ نماز چھوڑنے سے بندہ کافر ہو جاتا ہے یعنی ملّتِ اسلامیہ سے خارج ہو جاتا اسلام سے اس کا کوئی تعلق نہیں رہتا اگر وہ اسی حالت میں انتقال کر جائے تو اس کا جنازہ بھی نہیں پڑھا جائے گا اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن ہونے اجازت بھی نہیں دی جاتی ہے تو اس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ نماز چھوڑنے کا کتنا بڑا گناہ ہے نماز چھوڑنے والا بندہ دنیا میں ذلیل و رسوا ہوتا ہی ہے اور آخرت میں تو کیا ہی پوچھنا

نماز با جماعت کی اہمیت :

اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمایا

” وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ” اس آیت کی تفصیل میں علماء نے لکھا ہے کہ اس آیت سے جماعت کا وجوب ثابت ہوتا ہے نیز مفتی تقی عثمانی صاحب نے اور دیگر علماء نے فرمایا "وَأَقِيمُوا الصَّلاةَ” سے بھی نماز باجماعت کی اہمیت ثابت ہوتی ہے نیز نماز با جماعت سے مسلمانوں میں اتّحاد اور دیگر قوموں پر رعب و ہیبت چھا جاتی ہے

نماز کی پابندی:

نماز کی پابندی کا اس سے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ اللہ کے نبی سخت بیماری کے حالت میں بھی دو صحابہ کا سہارا لے کر مسجد میں نماز پڑھنے گئے

 اور اِس سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ صحابہ کرام کے زمانہ میں جب کوئی مسجد میں نہیں آتا تو لوگ سمجھتے کہ اس کا انتقال ہو گیا ہے یا کہیں گیا ہوا ہے نیز سفر و حضر میں کبھی آپ نے نماز نہیں چھوڑی آپ کی آخری وصیت نماز تھی اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

یہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے

ہزار سجدے سے دیتا ہے آدمی کو نجات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے