بسم الله الرحمن الرحيم.

لباس اور زینت سے متعلق نئے مسائل:

مفتی ولی اللہ مجید قاسمی ۔
انوار العلوم فتح پور تال نرجا ضلع مئو.

10-مصنوعی بال اور وگ کا استعمال:

خوبصورتی اور زیبائش کے لیے انسانی بالوں سے بنے ہوئے وگ کو استعمال کرنا ممنوع ہے ؛ کیونکہ یہ ایک طرح کی جعل سازی ہے، نیز انسانی اجزاء کا استعمال ہے جسے شریعت نے حرام قرار دیا ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
لعن الله الواصلة والمستوصلة (صحيح بخارى 2/878)
بال جوڑنے اور جڑوانے والی پر اللہ کی لعنت ہو۔
اور اس مقصد کے لیے دوسرے حیوانات اور مصنوعی بال کا استعمال درست ہے(1) کیونکہ انسانی اور غیر انسانی بال میں خاصا فرق ہو ہوتا ہے ؛ اس لیے دھوکہ کا اندیشہ نہیں .حضرت عائشہ سے منقول ہے کہ انہوں نے بعض خواتین کو اونی دھاگہ لگانے کی اجازت دی (رد المحتار9/535)

(1)ووصل الشعر بشعر الادمي حرام سواء كان شعرها او شعر غيرها ولا باس للمراه ان تجعل في قرونها وزوائبها شيء من الو بر (الهندية 5/358

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے