سلسله(3)
وصیت اور وراثت سے متعلق نئے مسائل
مفتی ولی اللہ مجید قاسمی ۔
انوار العلوم فتح پور تال نرجا ضلع مئو.
wmqasmi@gmail.com-mob.n. 9451924242
3-حقوق کی وصیت:
اگر کوئی شخص وصیت کر جائے کہ میری کتابوں کی رائلٹی فلاں فلاحی ادارے یا فلاں شخص کو دے دیے جائیں تو یہ وصیت درست ہے کیونکہ اس طرح کے حقوق کو عرف عام میں مال شمار کیا گیا ہے اور اس میں وارثت جاری ہوتی ہے اس لیے اس کی وصیت بھی صحیح ہے کیونکہ جو حکم وراثت کا ہوتا ہے عام طور پر وہی حکم وصیت کا ہوتا ۔ لان الوصية اخت الميراث.( رد المحتار 153/5)