سوال: موجودہ زمانے میں ایک کریپٹو کرنسی کے نام سے آئی ہے اس کی کیا حقیقت ہے اور اسکی خرید وفروخت کا کیا حکم ہوگا؟
سید محمد عاصم سورت
جواب: کرپٹو کرنسی ایک فرضی کرنسی ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی اس کو کسی حکومت یا مالیاتی ادارے کی گارنٹی حاصل ہے جس کی بنیاد پر اسے عرفی یا اصطلاحی اعتبار سے ثمن قرار دیا جاسکے ۔بلکہ نامعلوم لوگوں کی کمپیوٹرائزڈ تخلیق ہے اور ہم نامعلوم لوگوں کو اصل کرنسی دیکر ایک فرضی ڈیجیٹل کرنسی خریدتے ہیں جو مکمل طور پر دھوکہ اور فراڈ پر مبنی ہے اس لئے اس کی خریدوفروخت جائز نہیں ہے۔