بسم الله الرحمن الرحيم.
سلسله(6)
کھانے پینے سے متعلق نئے مسائل۔
مفتی ولی اللہ مجید قاسمی ۔
انوار العلوم فتح پور تال نرجا ضلع مئو.
6-گیس کے ذریعے بے ہوش کرنا:
جانور کو بے ہوش کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اسے کسی ایسی جگہ بند کر دیا جاتا ہے جہاں کاربن ڈائی ایکسائیڈ ہوتی ہے۔ وہاں جانور بیس سیکنڈ کے بعد بے حس و حرکت ہو جاتا ہے اور پھر اسے ذبح کر دیا جاتا ہے اس طریقے میں بھی اس بات کا امکان رہتا ہے کہ گیس کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کی موت ہو جائے اس لیے جانور کو اس طرح سے بے ہوش کرنے سے بچنا چاہیے اور اسی حالت میں اس کے گوشت کو استعمال کرنا چاہیے جب کی اطمینان ہو کے گیس کی وجہ سے جانور کی موت نہیں ہوئی ہے۔
7-پستول کے ذریعے بے ہوش کرنا:
ایک پستول نما آلے کو جانور کی پیشانی کے بیچ میں رکھ کر چلا دیا جاتا ہے جس سے ایک انگلی کے بقدر سوئی نکلتی ہے اور جانور کے دماغ میں داخل ہو جاتی ہے جس سے جانور فورا بے ہوش ہو جاتا ہے اور اس کے بعد اسے ذبح کر دیا جاتا ہے۔
اس طریقے میں بھی جانور کو سخت چوٹ لگتی ہے اور بلا وجہ اسے تکلیف پہنچائی جاتی ہے اور اس بات کا امکان بھی رہتا ہے کہ جانور کو فورا ذبح نہ کیا جائے تو اس عمل کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو جائے اس لیے اس طریقے کو اختیار کرنا بھی جائز نہیں ہے اور بے ہوشی کی حالت میں ذبح کردہ جانور کو حلال کہنا مشکل ہے کہ معلوم نہیں کہ اس کی موت پستول کی وجہ سے ہوئی ہے یا ذبح کی وجہ سے؟