لباس اور زینت سے متعلق نئے مسائل:
مفتی ولی اللہ مجید قاسمی ۔
انوار العلوم فتح پور تال نرجا ضلع مئو.
1-ٹائی لگانا:
موجودہ زمانے میں ٹائی لگانا غیر مسلموں کے ساتھ خاص نہیں ہے، نہ تو ان کا مذہبی شعار شمار ہوتا ہے اور نہ قومی ؛ اس لیے اس کا استعمال جائز ہے ، البتہ چونکہ ایک زمانے میں عیسائیوں کا شعار رہا ہے اور انہی کے ذریعے اس کا رواج ہوا ہے اس لیے اس کے لگانے سے احتیاط کرنا چاہیے۔
کچھ لوگ ٹائی کو صلیب کی یاد گار قرار دیتے ہیں لیکن یہ محض افواہ ہے اور اسے صلیب کا متبادل قرار دینے کی کوئی دلیل نہیں ہے ۔شیخ الاسلام ،مفتی محمد تقی عثمانی کہتے ہیں کہ لباس کی ابتداء کی تاریخ لکھنے والوں میں سے کسی نے بھی اسے صلیب کا متبادل قرار نہیں دیا ہے ۔(دیکھئے:درس ترمذی 629/5)