حج کے لیے کوٹہ مقرر کرنا:
حاجیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے نظم و ضبط کو قائم رکھنے اور جان و مال کی حفاظت اور آسانی کے ساتھ حج کے ارکان ادا کرنے کے مقصد سے بہت ہی انتظامی پابندیاں عائد کی جاتی ہیں ، جس میں سے ایک یہ ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کا ایک کوٹہ مقرر کردیا گیا ہے اور اس سے زیادہ کی تعداد میں حج کے لیے آنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے اور نہ ویزہ جاری کیا جاتا ہے ، اسی طرح سے ایک مرتبہ حج کرنے کے بعد دوبارہ جانے کے لیے ایک مدت مقرر کردی گئی ہے مثلا پانچ سال کے بعد ہی دوبارہ حج کرنے کی اجازت ہوگی ،
ظاہر ہے کہ حکومت کی طرف سے اس طرح کا فیصلہ شریعت کی روح کے مطابق ہے اس لیے اس کی پابندی ضروری ہے ورنہ توتمام لوگوں کے لیے دشواری اور پریشانی کا باعث ہوگا ، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :
یُرِیدُ اللہُ بکم الیُسرَ و لایرید بِکمُ العُسرَ(البقرۃ :185)
اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
یَسِّرُوا وَ لا تُعَسِّرُوا(بخاری:69کتاب العلم، مسلم :1734کتاب الجہاد)