سلسله(4)
وصیت اور وراثت سے متعلق نئے مسائل
مفتی ولی اللہ مجید قاسمی ۔
انوار العلوم فتح پور تال نرجا ضلع مئو.
wmqasmi@gmail.com-mob.n. 9451924242
4-اعضاء کی منتقلی کی وصیت.
انسان اپنے جسم کا مالک نہیں بلکہ اس کا جسم اللہ کی طرف سے ایک امانت ہے جس میں ایک حد تک تصرف کا اختیار تو ہے مگر اسے دوسروں کو دینے کا مجاز نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ خود کشی کو ایک سنگین جرم قرار دیا گیا ہے اور جس میں کسی طرح کی تبدیلی کو اللہ کی تخلیق میں تصرف کرنا کہا گیا ہے اور اسے ایک شیطانی بہکاوے کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے نیز انسانی اعضاء کی منتقلی اس کی عزت و تکریم کے خلاف ہے لہذا نہ تو زندگی میں کسی کو اپنے جسم کا کوئی حصہ ہبہ کرنا درست ہے اور نہ مرنے کے بعد کسی حصے کی منتقلی کی وصیت جائز ہے مثلا انکھ دل کردہ اور دوسرے اعضاء کسی ضرورت مند کو دینے کی وصیت کر جائے کیونکہ ایسی چیز کی وصیت درست نہیں ہوتی ہے جو اس کی ملکیت میں نہ ہو.