بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ۔
سلسله(31)
ادب و ثقافت سے متعلق نئے مسائل
مفتی ولی اللہ مجید قاسمی ۔
انوار العلوم فتح پور تال نرجا ضلع مئو.
wmqasmi@gmail.com-mob.n. 9451924242
جاندار کی شکل میں قرآنی آیت کی کتابت:
بعض آرٹسٹ قرآنی آیت کو کھلونے،درختوں ، پرندوں اور دوسرے جاندار کی شکل میں لکھ دیتے ہیں مثلا قرآنی آیت:
اَفَلَا یَنۡظُرُوۡنَ اِلَی الۡاِبِلِ کَیۡفَ خُلِقَتۡ ۔
تو کیا یہ لوگ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ انہیں کیسے پیدا کیا گیا ؟(سورہ الغَاشِیَۃ : 17)
کو قلم یا کمپیوٹر سے اس طرح سے لکھتے ہیں کہ اونٹ کی شکل بن جاتی ہے ۔
اس طرح سے آیات کو لکھنا ناجائز ہے کہ اس میں کلام پاک کے اہانت اور بے حرمتی ہے ۔اور اس لئے بھی کہ قرآن کی کتابت میں عثمانی رسم الخط کی پابندی ضروری ہے اور اس میں اس کی خلاف ورزی ہوتی ہے ،نیز کسی آیت کو جاندار کی شکل میں لکھنے سے اس کی قباحت اور بڑھ جاتی ہے ؛ کیونکہ جاندار کی تصویر بنانا ناجائز ہے ۔