بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ۔

سلسله(28)

ادب و ثقافت سے متعلق نئے مسائل

 

مفتی ولی اللہ مجید قاسمی ۔

انوار العلوم فتح پور تال نرجا ضلع مئو.

wmqasmi@gmail.com-mob.n. 9451924242

 

28-کارٹون :

 

کارٹون میں اگر جاندار کی واضح تصویر ہو اور اسے پرنٹ نہ کیا گیا ہو بلکہ ڈیجیٹل تصویر تک محدود ہو تو بعض علماء کچھ شرطوں کے ساتھ اس کے جواز کے قائل ہیں ،اس اعتبار سے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے تھری ڈی کارٹون بنانے کی گنجائش ہوگی شرط یہ ہے کہ 1-موسیقی ،فحاشی اور بے حیائی سے پاک ہو ۔

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

إِنَّ ٱلَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ ‌ٱلۡفَٰحِشَةُ فِي ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ فِي ٱلدُّنۡيَا وَٱلۡأٓخِرَةِۚ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ وَأَنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ.

یاد رکھو کہ جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ایمان والوں میں بےحیائی پھیلے، ان کے لیے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے۔ اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔(سورہ النور: 19)

اور حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

صوتانِ ملعونانِ في الدنيا والآخرةِ مزمارٌ عندَ نعمةٍ ورنةٌ عندَ مصيبةٍ.

دو آوازیں دنیا و آخرت میں لعنت زدہ ہیں ،خوشی کے وقت بانسری بجانا اور مصیبت کے وقت رونا چلانا۔

( مسند بزار:7513)

اس کے ذریعے کسی کا مذاق نہ اڑایا گیا ہو اور نہ کسی کی اہانت کی گئی ہو ،جھوٹ اور دوسرے شرعی منکرات سے خالی ہو ، اس کا تعلق مقدس شخصیات سے نہ ہو ۔

اس کے باوجود بہتر یہی ہے کہ تعلیم و تربیت کے لئے ایسے کارٹون بنائے جائیں جس میں جاندار کی تصویر نہ ہو۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے