بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ۔
سلسله(40) خرید وفروخت سے متعلق نئے مسائل
مفتی ولی اللہ مجید قاسمی ۔
انوار العلوم فتح پور تال نرجا ضلع مئو.
wmqasmi@gmail.com-mob.n.9451924242
47-ڈراپ شپنگ (Dropshipping) :
بہت سے لوگ اپنا ایک ویب سائٹ بنالیتے ہیں جس پر وہ نامور اور مشہور کمپنیوں کے سامان کا اشتہار دیتے ہیں ، حالانکہ وہ چیزیں ان کی ملکیت یا قبضہ میں نہیں ہوتی ہیں اور جب کوئی خریدار ان کے اشتہار کو دیکھ کر ان سے ان میں سے کسی چیز کا مطالبہ کرتا ہے تو وہ ہول سیلرز سے اس کو خرید کر گراہک کو بھیج دیتے ہیں ۔اور رقم کی ادائیگی سامان پہونچنے کے بعد کی جاتی ہے اور سامان پسند نہ آنے کی صورت میں واپسی کا اختیار رہتا ہے ۔
یہ بھی بظاہر ایسی چیز کو بیچنا ہے جس کا انسان مالک نہیں ہے اس لئے اسے جائز نہیں ہونا چاہئے لیکن اگر اسے بیع کے بجائے وعدہ بیع پر محمول کیا جائے تو درست ہے اور بیع عملی طور پر اس وقت مانی جائے گی جب سامان خریدار کے پاس پہونچ جائے ۔