بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ۔

 

سلسله(64) خرید وفروخت سے متعلق نئے مسائل

 

مفتی ولی اللہ مجید قاسمی ۔

انوار العلوم فتح پور تال نرجا ضلع مئو.

wmqasmi@gmail.com-mob.n.9451924242

 

 

71-راکھی ، پچکاری اور کرسمس ٹری فروخت کرنا:

 

رکچھا بندھن کے موقع پر راکھی،ہولی اور دیوالی کے موقع پر رنگ ،پچکاری اور موم بتی اور کرسمس کے موقع پر کرسمس ٹری بیچنا کراہت کے ساتھ جائز ہے ۔

جواز کی وجہ یہ ہے کہ یہ اشیاء جن چیزوں سے بنائی جاتی ہیں بذات خود ان میں کوئی قباحت نہیں ہے اور ان کی پرستش نہیں کی جاتی ہے نیز ان کا جائز استعمال بھی موجود ہے اور بیع کے معاملے میں ضابطہ یہ ہے کہ جس شے کا کوئی جائز استعمال ممکن ہو اس کی بیع جائز ہے چاہے وہ چیز عام طور سے ناجائز کام میں استعمال ہوتی ہو ، یعنی اب یہ مشتری کا کام ہے کہ اس کو جائز مقصد کے لئے استعمال کرے جیسے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے تصویر والا کپڑا خریدا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اگرچہ اسے دیکھ کر تصویر کا حکم بیان فرمادیا اور تصویر کے بارے میں ناگواری کا اظہار بھی فرمایا لیکن بیع فسخ کرنے کا حکم نہیں فرمایا ، معلوم ہوا کہ بیچنا جائز ہے ، بعد میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ایماء پر اس کپڑے کا گدا بنا لیا تھا، اور گدے میں اس کو استعمال کیا۔ فقہاء کرام نے فرمایا ہے کہ اگر کسی کپڑے پر تصویر ہو اور وہ تصویر پامال ہو رہی ہو تو اس کو استعمال کیا جائے یعنی حقارت کے ساتھ اس کو استعمال کیا جائے جسے بطریق الامتہان کہتے ہیں،جس میں اس کی اس کی تعظیم و تکریم نہ ہو مثلا اس کو قالین پر روندا جائے ، اس کا پائیدان بنا لیا یا اس کا گدا بنا لیا جس پر سوتے ہیں ایسی صورت میں اس کا استعمال درست اور جائز ہے چونکہ تصویر والے کپڑے کا جائز استعمال ممکن ہے اس واسطے اس کی خرید و فروخت جائز ہوگی۔(دیکھئے:اسلام اور جدید معاشی مسائل 17/4)

اور کراہت کی وجہ یہ ہے کہ غیر مسلموں کے تیوہار سے مذہبی تصور وابستہ ہے اس لئے ان کے تیوہاروں کے موقع پر ایسی چیزوں کو فروخت کرنا جو مذہبی کاموں کے لئے استعمال ہوتی ہیں ایک طرح سے معصیت میں تعاون ہے اس لئے انہیں فروخت کرنا مکروہ ہے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Lab test: Connector lab verification [lab-1af8e169bb84477099ac363abbd64d9d]. [lab-1af8e169bb84477099ac363abbd64d9d]