بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ۔
سلسله(65) خرید وفروخت سے متعلق نئے مسائل
مفتی ولی اللہ مجید قاسمی ۔
انوار العلوم فتح پور تال نرجا ضلع مئو.
wmqasmi@gmail.com-mob.n.9451924242
72-پٹاخہ بیچنا:
پٹاخہ میں بارود وغیرہ استعمال کیا جاتا ہے اور بارود کی تجارت میں کوئی حرج نہیں ہے اور پٹاخے کا صحیح استعمال بھی موجود ہے جیسے کہ کھیتوں سے جانور وغیرہ کو بھگانا ؛ اس لئے پٹاخے کے کاروبار میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
البتہ شادی اور تیوہار کے موقع پر آتش بازی فضول خرچی میں شامل ہے اور قرآن میں فضول خرچی کرنے والے کو شیطان کا بھائی کہا گیا ہے۔( إنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ کَانُوْا إخْوَانَ الشَّیَاطِیْنِ)
نیز اس سے جان اور مال کے نقصان کا اندیشہ ہے اور فضائی آلودگی پیدا ہوتی ہے،بارود کی بدبو اور دھویں کی وجہ سے سانس لینا دشوار ہوجاتا ہے؛اس لئے جان بوجھ کر اس مقصد کے لئے خریدنے والے کے ہاتھ فروخت کرنا مکروہ ہے کہ یہ ایک طرح سے معصیت اور غیر مسلموں کے تیوہاروں میں تعاون ہے ۔